ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

شادی اور نوکری کے لیے فلمی کیریئر قربان کرنے والی معروف اداکارہ کی پُراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ تویشا شرما نے شادی اور نوکری کے لیے کیریئر قربان کردیا اور شادی کے چھ ماہ بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔

سابق اداکارہ تویشا کی موت سے انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی خاص طور پر بھوپال ڈسٹرکٹ جج کے طور پر خدمات انجام دینے والے ان کے شوہر ایڈووکیٹ سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کے خلاف سنگین الزامات کے بعد تویشا 12 مئی کی رات کو گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ان الزامات مین جہیز کے لیے موت اور جہیز کے لیے ہراساں کرنا شامل تھا۔

علاوہ ازیں ٹویشا کے دوست، خاندان، اور خیر خواہ حال ہی میں دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے اور تویشا کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ کے ساتھیوں نے موت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی یادیں شیئر کیں۔

تویشا اس سے قبل ایک اداکار اور ماڈل کے طور پر کام کر چکی ہیں اور کیریئر کو تبدیل کرنے اور کارپوریٹ دنیا میں شامل ہونے سے پہلے اشتہارات میں بھی نظر آ چکی تھیں، شادی کے وقت وہ نئی دہلی میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے تیلگو فلم موگورو  مونگالو (2021) اور ہندی شارٹ فلم ذرا سنبھل کے (2018) میں کام کیا، وہ سابق مس پونے بھی تھیں۔ تویشا کی موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ساتھی اداکار دیکشیتھ شیٹی جو نانی کے دسارا (2023) اور رشمیکا مندانا کی دی گرل فرینڈ (2025) میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے تھے، انہوں نے تویشا کو ایک "پرعزم اور محنتی” فنکار کے طور پر یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے ہمیشہ ایک پرعزم، محنتی لڑکی کے طور پر پایا جو جو کچھ بھی کر رہی تھی اس کے لیے ایک جذبہ رکھتی تھی۔ وہ زندگی سے بھرپور تھی اور یہ میرے لیے حیران کن ہے کہ اس نے اپنی جان لے لی، میں ان سے رابطے میں نہیں تھا اور نہ ہی مجھے معلوم تھا کہ انہوں نے شادی کر لی ہے۔

شیٹی کے مطابق تویشا نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کرنا چاہتی ہے اور اداکاری اس کے مطابق نہیں تھی جس کی وہ توقع کر رہی تھی۔ ان کا بھائی آرمی میں تھا اور اسے احساس ہوا کہ اداکارہ اس کے لیے ’کپ آف ٹی‘ نہیں ہے، اس لیے وہ واپس جا کر اپنے خاندان کے ساتھ آباد ہونا چاہتی تھی۔

ہدایت کار ابھیلاش ریڈی نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلم کی نمائش کے دن ان کے والدین سے ملا تھا اور وہ تمام ایسے پیارے لوگ تھے، ان کے انتقال کی یہ انتہائی افسوسناک اور صدمے والی خبر ہے۔

اداکارہ سویتا ورما نے کہا کہ ابھی تک یہ سن کر صدمے میں ہوں کہ وہ نہیں رہی، خاص طور پر شادی کے صرف چھ ماہ بعد مجھے ان کے ساتھ فلم موگورو منگالو میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اگرچہ ہماری بات چیت مختصر تھی، ہم نے کچھ پرلطف گفتگو اور بہت قہقہوں کا اشتراک کیا۔ وہ اتنی مثبت توانائی رکھتی تھی اور کبھی ایسا نہیں لگتا تھا کہ کوئی ایسا قدم اٹھائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سچ میں امید ہے کہ تفتیش صحیح طریقے سے کی جائے گی، سچ سامنے آئے گا اور انصاف ملے گا۔

واضح رہے کہ نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی تویشا شرما ایم بی اے گریجویٹ تھیں، وہ اور سمرتھ نے 2024 میں ویڈنگ ویب سائٹ کے ذریعے ملاقات کے بعد 9 دسمبر 2025 کو دہلی میں شادی کی۔

لنکڈ ان پروفائل کے مطابق تویشا نے 2024 میں ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی سے بی بی اے کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں 2024 میں نرسی مونجی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز (این ایم آئی ایم ایس) کے سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی او ای) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اپنی موت کے وقت وہ ڈی بی اے ڈی کے جرمن دفتر میں ڈی بی اے ڈی کمیونیکیشن کے منتظم کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں