تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بل گیٹس، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

سان فرانسسکو : سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا۔

ہپیکرز کی جانب سے مذکورہ شخصیات سے ان کے اکاؤنٹس بحال کرنے کیلیے بٹ کوائن کا مطالبہ بھی کیا ہے، بدھ کی شب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بہت سارے ٹاپ اکاؤنٹس ہیک ہونے اور ہیکرز کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کا مطالبہ کیا۔

جس کے بعد ٹوئٹر نے کچھ صارفین کی ٹویٹ کرنے، پاس ورڈ کو دوبارہ ترتیب دینے اور دیگر غیر مخصوص اکاؤنٹ فنکشنز کو استعمال کرنے کی صلاحیت کچھ وقت کیلئے محدود کردی تھی جسے بعد ازاں بحال کردیاگیا۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی ٹویٹ سے پہلے یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا، آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گا۔

حالانکہ دونوں اکاؤنٹس سے بٹ کوائن والی ٹویٹس فوراً حذف کر دی گئی تھیں لیکن مسلسل اسی نوعیت کی دوسری ٹویٹس بھی کی جا رہی تھیں۔
کریپٹو کرنسی کے شریک بانی کیمرون نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا: ’یہ ایک دھوکہ ہے، اس میں حصہ نہ لیں۔ دوسرے بڑے کریپٹو ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ایسے ہی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ چوکس رہیں۔‘

کریپٹو کرنسی میں ہونے والی لین دین کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ’بلاک چین ڈاٹ کام‘ نے بتایا کہ اب تک 12.58 بٹ کوائنز جن کی مالیت تقریباً 116،000 ڈالر ہے، کو ان ای میلز پر بھجوا دیا گیا ہے جن کا ذکر ہیک شدہ ٹویٹس میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئٹر پر اس طرح حملہ ہوا ہو اور معروف شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہوں۔

ماضی میں ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بھی ایسے ہی متاثر ہوا تھا اور اس کے علاوہ بڑی اور معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹ پر بھی اسی طرح ہیکنگ کے حملے ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -