تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹویٹر آئی ڈی کی معلومات ایک کلک پر فراہم کرنے کی آزمائش

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کے لیے استعمال پلیٹ فارم  نے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کے لیے اپنے آئی ڈی کے تجزیے اور سرگرمیوں کو ایک کلک پر فراہم کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، جس کے تحت ’ویو انگیجمنٹ‘ نامی بٹن متعارف کرایا جائے گا۔

اس بٹن کی مدد سے صارف ایک کلک پر تمام ضروری معلومات  حاصل کر سکے گا جبکہ وہ اپنے ٹویٹس پر ہونے والی Activity  یا اس کی انگیجمنٹ کو بھی دیکھ سکے گا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹویٹر صارف مستقبل میں بہت سادہ انداز میں اپنی ٹائم لائن اور اکاؤنٹ کا تجزیہ کرسکیں گے۔

ماہرین کا گمان ہے کہ موبائل فون اور کمپیوٹر پر اس فیچر کا لے آؤٹ یا ڈسپلے منفرد نظر آئے گا۔ اس سروس کے بعد صارف کو اپنے پروفائل پر  خاموشی سے آنے والے صارفین کے بارے میں بھی معلوم ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر سے آمدنی حاصل کرنا ممکن

یہ بھی پڑھیں: قابل اعتبار خبروں تک رسائی کے لیے ٹویٹر کا ایک اور اقدام

ابھی اس بٹن کی تیاری پر کام جاری ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سروس مفت ہوگی یا اس کے استعمال پر پیسے ادا کرنا ہوں گے، نہ ہی یہ بات سامنے آسکی کہ کون سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -