تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹویٹر کا جھوٹے سیاست دانوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے پلیٹ فارم پر جھوٹ بولنے والے سیاست دانوں اور صارفین کو علیحدہ سے شناخت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر سیاستدانوں کے جھوٹ کا پردہ چاک کرے گا اور اُن کی غلط بیانیوں کی علیحدہ سے نشاندہی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر سیاست دانوں کے جھوٹ کو ’نارنجی رنگ‘ میں دکھائے گا جبکہ غلط بیانی پر مبنی ٹویٹس کو محدود بھی کردیا جائے گا تاکہ یہ وائرل نہ ہوں۔

انتظامیہ اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ جھوٹ اور غلط خبروں پر مبنی مواد کو شوخ نارنجی اور سرخ رنگ میں دکھا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا، جس کے تحت جانچ پڑتال کے لیے صحافیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ وہ مواد کے درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کرسکیں۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرادیا، طریقۂ استعمال جانیے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کے علاوہ عام صارف کے لیے بھی ایسی پوسٹ پر فیڈ بیک دینے کے لیے پارٹیسپیٹ یعنی ’حصہ لیجیے‘ کا بٹن رکھا جائے گا تاکہ وہ بھی ٹویٹر کو حقیقت سے آگاہ کرسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابل اعتراض یا بے بنیاد مواد پھیلنے والے صارف کے ٹویٹ کے ساتھ ’صارفین نے اس ٹویٹ کو قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جھوٹ قرار دیا لہذا اس کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے‘  جملہ تحریر کیا جائے گا ۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے تصدیق کی ہے کمپنی نے اس فیچر کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردی ہے، جیسے جیسے منصوبہ آگے بڑھے گا تو پروجیکٹ کے لیے لوگوں کو بھرتی بھی کیا جائے گا‘۔

ٹوئٹر ترجمان کے مطابق’ہم ٹویٹس کے سیاق و سباق اور غلط معلومات کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کئی طریقوں پر غور کر رہے ہیں، یہ آزمائشی مشق ان میں سے صرف ایک طریقے کے بارے میں تھی جس میں صارفین کا فیڈ بیک شامل تھا کیونکہ پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلنے والی غلط خبریں ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ہم اس سے نمٹنے کے لیے کئی طریقہ کار استعمال کریں گے۔‘

Comments

- Advertisement -