اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

ٹوئٹر کے سی ای او مستعفی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر کےسی ای او مستعفی ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو جیک ڈوروسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ‏ٹویٹر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے پر خوش ہوں اور اداس بھی، یہ میرافیصلہ تھا۔ گزشتہ روزجیک ڈورسی نےٹوئٹ ‏کیا تھاکہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔

ٹوئٹر نے ردعمل میں کہا ہے کہ شریک بانی جیک ڈور سی سی ای او کے عہدے سےسبکدوش ہو گئے ہیں اور ان ‏کہ جگہ چیف ٹیکنیکل آفیسر پیراگ اگروال سی ای او تعینات ہوں گے۔

ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ جیک ڈورسی 2022 میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی موجودگی میں ٹوئٹر 2023 میں اپنا منافع ‏دگنا کرنے کا چاہتا ہے ایسے وقت میں سی ای او کے استعفے سے اہداف کے حصول میں غیریقینی کی صورتحال ‏پیدا ہو سکتی ہے۔

Jack Dorsey, chief executive of Twitter and Square,  speaks at a cryptocurrency convention in June 2021

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں