تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹوئٹر انتظامیہ اب صارفین کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی 1.5 بلین اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹانے جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی نے 1.5 بلین ایسے اکاؤنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ برسوں سے غیر فعال ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ان میں وہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک نہ کوئی ٹوئٹ کیا اور نہ ہی اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کیا۔

ٹوئٹر کے مالک نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم صارفین کو اس بات یقینی بنارہا ہے کہ اگر کوئی ٹوئٹس ‘شیڈو بیننگ’ کے تحت دبایا گیا ہے تو وہ اس پابندی کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے ایپل کے اشتہارات بحال کر دیے

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ پر شیڈو بیننگ کی گئی تو آپ نے کیوں اور کیسے اپیل کرنی ہے؟، یہ وضاحت کمپنی کی جانب سے اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹوئٹر پر کچھ سیاسی تقرریوں کا الزام عائد کیا گیا۔

ٹوئٹر فائلز ٹو نامی ایک گروپ نے اس وقت کے سی ای او جیک ڈروسی کو بغیر بتائے ہائی پروفائل صارفین پر شیڈو پابندی جیسے متنازع فیصلے کئے تھے تاہم ٹوئٹر نے بعد ازاں اس کی تردید کردی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹوئٹر ایک ایسے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹنگ پر کام کررہا ہے جو آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق مکمل جانچ پڑتال رکھے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر کے آخر میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے بھی مکمل طور پر مالک بن گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -