تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹوئٹر ملازمین کے لئے بُری خبر، ایلون مسک کا اہم فیصلہ

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے جب سے سوشل میڈیا کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی ہے، روز نئے فیصلوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

تاہم اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو ٹوئٹر کے ملازمین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، یہ خبر ٹوئٹر میں نوکریوں سے متعلق ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر میں تقریباً 3700 افراد کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کے سبب اس سوشل میڈیا کمپنی کی افرادی قوت میں تقریباً نصف حصہ کی کمی ہو جائے گی۔

یہ چونکا دینے والی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک 44 بلین ڈالر سے ٹوئٹر کے حصول کے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے رقم کی وصولی کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹویٹر کا مالک بنتے ہی ایلون مسک نے بھارتی چیف ایگزیکٹو کو نکال باہر کیا

واضح رہے کہ ایلون مسک اور ٹوئٹر کے سان فرانسسکو میں واقع ہیڈکوارٹر میں ان کی ٹیم ملازمتوں میں کمی اور دیگر پالیسی تبدیلیوں کے حوالے سے متعدد جہتوں پر غور اور کام کر رہی ہے۔

اس کے تحت کمپنی کے ملازمین کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ جن ملازمین کی چھانٹی کی جائے گی انہیں 60 دن کی تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر اب بلیو ٹک کے لیے ہر صارف سے آٹھ ڈالر ماہانہ وصول کرے گا، اس فیچر کو شروع کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -