تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹوئٹر ملازمین کی برطرفی، ایلون مسک کا بیان سامنے آگیا

سان فرانسسکو: ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے پر کیا کہا؟

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نئی سی ای او ایلون مسک نے کمپنی سے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی وجہ سے ٹوئٹر کو روزانہ تقریبا 4 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہورہا تھا۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کمپنی کے عملے کو کم کرنا بدقسمتی ہے لیکن اتنے بھاری نقصان کے باعث ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

ٹوئٹر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ برطرف ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دی گئی جو کہ قانونی پچیدگیوں سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹوئٹر ملازمین کے لئے بُری خبر، ایلون مسک کا اہم فیصلہ

ادھر ٹوئٹر کے حصول کے بعد ایلون مسک سوشل میڈیا میں تبدیلی کی تیاری کررہے ہیں، اسی تناظر میں گذشتہ روز ٹویٹر 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا تھا۔

ایلون مسک کے ٹویٹر کی خریداری مکمل ہونے کے چند روز میں ہی ٹویٹر نے دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی دفاتر تک رسائی بند کر دی تھی۔

ایلون مسک کے ٹویٹر کی خریداری مکمل ہونے کے چند روز میں ہی ٹویٹر نے دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی دفاتر تک رسائی بند کر دی تھی۔

جس کے بعد ٹویٹر کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً 50 فیصد ملازمین ایلون مسک کے فیصلے سے متاثر ہوئے اور انہیں کمپنی کے کمپیوٹر اور ای میل تک فوری طور پر رسائی دینے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -