بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود لیگ اسپنر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ختم ہوئے دو روز گزر گئے لیکن اس سے متعلق مختلف تصاویر اور ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی ہے جن کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے خاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی مسکراتی ہوئی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا تاکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی لی جاسکے۔

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں اور مسکراہٹ کا انداز ایک دوسرے سے خاصا ملتا ہے۔

تحریم نامی خاتون صارف نے شاداب کی ہمشکل خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شاداب خان اور ان کی جڑواں بہن موجود ہیں، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ خاتون شاداب خان کا فی میل ورژن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں