تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹوئٹر نے 15 سال بعد بالآخر صارفین کا بڑا مطالبہ پورا کردیا

سان فرانسسکو: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کا بالآخر صارفین کا مطالبہ مان لیا ہے اور جلد ہی ٹویٹ کیلئے ایڈٹ بٹن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ کے صارفین کی جانب سے ٹوئٹ پوسٹ ہونے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن دینے کا مطالبہ گزشتہ کئی برسوں سے کیا جارہا ہے، اور کمپنی نے اس مطالبہ کو مان لیا ہے۔

جی ہاں صارفین کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا ہے اب صارفین اپنی پوسٹ کی گئی ٹوئٹ میں ہونے والی ٹائپنگ، املہ کی غلطیوں کے علاوہ اپنی ٹوئٹ میں ردو بدل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اگر آپ کی ٹوئٹ میں کسی بھی قسم کی کوئی غلطی ہوجائے تو اسے آپ ایڈٹ نہیں کرسکتے تھے آپ کو اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یہ پھر اسے ایسے ہی رہنے دینا پڑتا تھا۔

ٹوئٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ اس وقت ایڈٹ بٹن کی اندرونی طور پر آزمائش کی جارہی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا، تاہم ابتدائی طور پر اسے صرف کمپنی کی پیڈ سروس ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرز ہی استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے زبردست فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا اور ایڈٹ کی گئی ٹوئٹ ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گے جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ ایڈٹ شدہ ٹوئٹ ہے جبکہ صارفین ٹویٹ پر کلک کر کے اصل ٹوئٹ میں کی گئی تمام تبدیلیاں بھی دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور متعدد دیگر پلیٹ فارمز میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے، جس کی وجہ سے کمپنی پر ایڈٹ آپشن دینے کیلئے صارفین کا کافی دباؤ تھا۔

Comments

- Advertisement -