تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید کی اداکاری کے مداح دیوانے ہوگئے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ) اور ہانیہ عامر (ہالا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وسیم عباس، صبا حمید، زویا ناصر، حرا خان ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں میرے ہمسفر کی 11ویں قسط نشر کی گئی جس میں ہالا کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے تو فرحان سعید اپنے گھر والوں کے خلاف جاتے ہوئے ناصرف ہالا کو گھر لے آتا ہے بلکہ اس سے نکاح بھی کرلیتا ہے۔

حمزہ اور ہالا کے نکاح کے بعد اب ڈرامہ نئے موڑ پر آگیا ہے، ٹویٹر صارفین کی جانب سے ہالا کے غم کے خاتمے کا جشن منایا جارہا ہے اور فرحان سعید کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی 12ویں قسط کے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے اور حمزہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ حمزہ کی آمد سے لے کر ہالا کا ساتھ دینے تک کا سفر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

صدف نامی خاتون صارف نے حمزہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا جمعرات جلدی آسکتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت حمزہ ہالا سے محبت نہیں کرتا بلکہ وہ صرف جذباتی طور پر اس سے جڑا ہوا ہے اور حق کے لیے اپنے والدین کے خلاف جانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔

کیا حمزہ اور ہالا کو گھر والے قبول کرلیں گے یا پھر ہالا کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی 12ویں قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -