تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹویٹر نے ’ویریفائیڈ فون نمبر‘ فیچر پر کام شروع کردیا

ٹویٹر نے ویریفائیڈ فون نمبر کے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے چند نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے ان میں سے فیچر ویریفائیڈ فون نمبر کا ہے جس کے تحت پروفائل میں ویریفائیڈ فون نمبر کے لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے لیے فون نمبر کی تصدیق ضروری ہے تو واضح نہیں کہ کوئی صارف کس طرح اپنا فون ویریفائیڈ کراسکے گا۔

یہ بھی واضح نہیں کہ عام صارفین کو دستیاب ہوں گے یا کمپنی کے سبسکرائبر صارفین تک ہی محدود ہوں گے۔

دوسرے فیچر کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ہر ٹوئٹ کو کتنے افراد نے پڑھا۔

اسے ٹوئٹ ویو کاؤنٹ کا نام دیا گیا ہے جس میں ہر ٹوئٹ کے نیچے آنکھ کا آئیکون بنا ہوگا جس پر کلک کرنے سے علم ہوسکے گا کہ کتنے افراد نے اس ٹوئٹ کو پڑھا۔

فی الحال یہ دونوں فیچرز ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تو واضح نہیں کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -