تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹوئٹر نے بڑا اعلان کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے آئندہ ہفتے سے کوروباوائرس سے متعلق گمراہ کن ٹوئٹس ہٹانے کا اعلان کردیا، اس پلیٹ فارم پر اب من گھڑت خبریں نہیں رہیں گی۔

ٹوئٹر انتظامیہ آئندہ ہفتے سے عالمی وبا سے متعلق تمام گمراہ کن ٹوئٹس ہٹانا شروع کردی گی، اس حوالے سے صحت عامہ کے حکام سے بھی خدمات لی جائیں گی تاکہ ویکسین سے متعلق بھی غلط معلومات ختم کی جاسکیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی معلومات مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ اہم اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب امریکا اور برطانیہ میں ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جبکہ دیگر ممالک بھی جلد ویکسین کے استعمال کی دوڑ میں شامل ہونے والے ہیں۔

رواں‌ سال ٹوئٹر بھی کوویڈ-19 کے قبضے میں رہا، کتنی مرتبہ ری ٹوئٹ ہوا؟ جانیے

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ آئندہ سال سے گمراہ کن ٹوئٹس پر خصوصی لیبل بھی لگایا جاسکتا ہے جیسے کہ متنازع، افواہ، سیاق وسباق سے ہٹ کر معلومات یا نامکمل وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے شعبہ صحت کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ ممکنہ طور پر ٹوئٹر رواں سال کے آخر یعنی21 دسمبر تک اپنی نئی پالیسیوں کا نفاذ کرے گا، جبکہ اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -