تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹویٹر کا نیا فیچر، ری ٹویٹ سے قبل آئے گا اہم پیغام

نیویارک: سوشل میڈیا اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کی انتظامیہ نے غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

ٹویٹرکے ترجمان کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر معیاری مواد کی روک تھام کے حوالےسے کمپنی نے رواں سال فیچر پر کام شروع کیا تھا جس کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ وہ کوئی بھی مضمون یا ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے سے پہلے اسے ضرور پڑھ لیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یاددہانی کروانا ہے کہ وہ غیر مصدقہ مواد شیئر نہ کریں تاکہ جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو اب مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے۔

فیچر متعارف ہونے کے بعد جب صارف کسی آرٹیکل کو بنا پڑھے ری ٹویٹ کرے گا تو اُس کے سامنے ایک پیغام آئے گا۔ اس پاپ اپ مسیج میں لکھا ہوگا کہ ’ہیڈ لائن مکمل کہانی بیان نہیں کرتی‘۔

بعد ازاں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ واقعی اسے پڑھے بغیر شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر صارف جس کا انتخاب کرے گا اُسے اجازت دے دی جائے گی اور بغیر پڑھے آرٹیکل والے ری ٹویٹ کو منفرد کردیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر کی آزمائش پانچ ماہ قبل چند ممالک میں شروع کی گئی جس کے بعد یہ دیکھا گیا کہ چالیس فیصد سے زائد صارفین نے پیغام سامنے آنے کے بعد مضمون کو پڑھا اور پھر اسے شیئر کیا جبکہ 33 فیصد ایسے تھے جنہوں نے پہلے آرٹیکل پڑھا اور بقیہ نے ایسے ہی اسے آگے بڑھا دیا۔

Comments

- Advertisement -