تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ٹوئٹر صارفین ویڈیوز شیئر کرکے پیسے کمائیں

کراچی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے ایک ایسی اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز شیئر کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

TWITTER-FB

ٹوئٹر کے پروڈکٹ مینیجر گائے اسنیر نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں منگل 30 اگست  کو بتایا کہ اب ٹوئٹر سے پیسہ کمانا بھی ایک ٹوئٹ کرنے جیسا ہی آسان بنایا گیا ہے، صارفین اپنی ویڈیوز شئیر کر کے پیسے کما سکتے ہیں جس کی جتنی ویڈیوز زیادہ شئیر ہوں گی اور سیکھی جائیں، ان کو اس حساب سے اشتہارات سے آنے والی انکم میں سے ان کے حساب سے پیسہ دیا جائے گا۔

اس کے لیے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جاکر پروگرام میں اپلائی کرنا ہوگا، جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سےوہ آپشن دیں گے کہ  اپنی ویڈیوز میں اشتہارات کے اضافے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف کو ملے گا جبکہ 30 فیصد ٹوئٹر خود رکھے گا۔

TWITT

 

اس پروگرام میں ہر کوئی اپلائی کرسکتا ہے لیکن ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام  ایسے صارفین استعمال کریں، جن کے فالورز کی تعداد زیادہ ہو تاکہ  صارفین اس پروگرام سے آمدنی کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

ٹوئٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات اور میڈیا برانڈز عام لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‌۔

واضح رہے کہ یوٹیوب اور ڈیلی موشن بھی صارفین کو ایسے پروگرامز کی پیشکش کرچکے ہیں، جیسے فیس بک لائیو ویڈیوز پر معاوضے کی پیشکش کررہی ہے تاہم وہ فی الحال بڑے میڈیا اداروں کو ہی ادائیگیاں کررہی ہے۔


 مزید پڑھیں : ٹوئٹر نے دہشتگردی کو فروغ دینے پر 2لاکھ سے زائد اکاونٹس بند کردیئے


یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے گزشتہ چھ ماہ میں دو لاکھ سے زائد ایسے اکاونٹس بند کردیئے ہیں، جو سوشل میڈیا کے زریعے دہشتگردوں کو فروغ دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -