The news is by your side.

Advertisement

ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کی شاہد آفریدی پر کڑی تنقید

کراچی : شاہد آفریدی نے روایت برقرار رکھتے ہوئے متنازع بیان دے کر ایک بار پھر سنسنی پھیلا دی, شاہد آفریدی کا متنازعہ بیان کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں اب سوشل میڈیا پر افسوس ناک قرار دیا جاچکا ہے۔

وم بوم آفریدی کے متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سبب بن گیا، ٹوئٹر پر تنقیدی پیغامات کا سلسلہ اٹھ کھڑا ہوا ہے، ایک شائق نے مایوس انداز میں کہا کہ آفریدی تم سے پیار ہے لیکن اب آپ کا دفاع کرنے کی ہمت نہ رہی۔

کسی نے غصیلے الفاظوں میں پیغام شائع کیا ہے کہ جسے آفریدی سے پیار ہے وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ نہیں کرتا۔

تنقید کا نشتر چلاتے ہوئے کرکٹ لوور نے پیغام دیا کہ بیس سال کرکٹ کھیل لی مگر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینا ابھی تک نہیں سیکھا۔

ماضی میں آفریدی سخت بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنے رہے، صحاٖفی کے سوال کو گھٹیا قرار دینے کا خوب چرچار رہا، دوہزار سات میں ایشیا کپ جیت کر آئے تو ایئرپورٹ پر فین کی بات اتنی بری لگی کہ اس پٹائی کردی۔ آفریدی سینئیر کھلاڑیوں کو ہیکل اینڈ جیکل بھی قرار دینے پر تنقید کی زد میں آچکے ہیں لالہ عامر سہیل کو بھی گھٹیا کہہ چکے ہیں. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارت سے متعلق بیان بھی توجہ کا مرکز بنا

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں