تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹویٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 3 ہزار سے زائد ان اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے جو ریاست سے منسلک معلومات کے حوالے سے کام کررہے تھے۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے گورننس کے مسائل کا مطالعہ کرنے کے لیے 2022 کے شروع میں ماہرین پر مشتمل ایک ریسرچ کنسورشیم شروع کرے گی۔

ٹویٹرانتظامیہ نے بتایا کہ بند کیے گئے 3465 اکاؤنٹس میں سے 2160 کا تعلق چین سے تھا۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر نے غلط معلومات پھیلانے والے صارفین کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 کروڑ اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے مختلف ممالک سے چلائے جانے والے 70 ملین (7 کروڑ) سے زائد اکاؤنٹس کو غلط معلومات اور خبریں پھیلانے کی بنیاد پر بند کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی صارف ہمارے پلیٹ فارم سے ایسا مواد پوسٹ نہ کرے جس کی وجہ سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں یا پھر ان کی معلومات کا غلط استعمال کیا جائے‘۔

Comments

- Advertisement -