تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آن لائن بدسلوکی روکنے کیلئے ٹوئٹر کا بڑا اعلان

واشنگٹن : آن لائن بدسلوکی بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے اس لیے ٹوئٹر نے گفتگو کو محفوظ بنانے کیلئے صارفین کو کنٹرول دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن بدسلوکی روکنے کے لیے وہ صارفین کو ہی کنٹرول دینے کے طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

کمپنی نے اپنے اکاوٓنٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے صارفین کو کنٹرول دینا چاہتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 2020کے اوائل میں تجربات کے ذریعے مختلف آپشنز کا جائزہ لیں گے کہ کون ٹوئٹس کا جواب دے سکتا ہے۔

کمپنی کی عہدیداروں نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اس اقدام کی تفصیلات بتائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جو سب سے سخت ایکشن ہوگا وہ یہ کہ ٹوئٹر صارف کسی کو بھی پیغام بھیجنے یا اس پر ردعمل سے روک سکتا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق صرف صارف کے پاس کنٹرول ہوگا جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے دیگر صارفین کو پیغام بھیجنے یا ردعمل کے اظہار کا موقع دیں گے

ٹیک کرچ کے مطابق نجی کمپنی کی سربراہ سوزان ڑی نے کہا ‘ہم نے سوچا اگر ہم واقعی صارف کے ہاتھوں میں مزید کنٹرول دے دیں تو کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹوئٹر پر عوامی گفتگو یہ ہے کہ آپ ٹوئٹ پر کچھ ایسا کریں جو دنیا میں ہر کوئی دیکھے اور ہر کوئی جواب دے یا آپ کسی سے براہ راست گفتگو کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بدسلوکی ٹوئٹر سمیت بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -