ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستانی ٹرینڈ سیٹر’فرحان ورک‘ کاٹویٹراکاؤنٹ بند

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹرینڈ میکر فرحان خان ورک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ایک نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر اپنی سرگرمیاں انجام دیتے نظر آرہے ہیں۔،

فرحان خان ورک ٹویٹر پر ایک متنازعہ شخصیت ہیں اوران کے کئی فالوورز انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور پاکستانی ٹرینڈ تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔

فرحان خان ورک کئی افراد کے لیے ٹویٹر ٹرول بھی ہیں۔ ان کے اکاوئنٹ کی بندش سے ٹویٹر پر ’ہم فرحان خان ورک کی واپسی چاہتے ہیں‘ گردش کررہاہے۔

تاحال ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بندش کی باقاعدہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ذرائع کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فرحان خان نے پاکستان میں ٹرینڈز بنانے کے لئے کئی جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں اور اسی بنا پر ٹویٹر نے انکا اکاؤنٹ معطل کیا ہے، فی الحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

فرحان خان ورک کے اکاؤنٹ کی بندش پر ٹویٹر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے اور کچھ افراد کا مطالبہ ہے کہ ان کا اکاوٗنٹ بند ہی رکھا جائے اور چند کے خیال میں انہیں ٹویٹر پر واپسی کا راستہ ملنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں