تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

ٹوئٹر نے وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا

ٹوئٹر نے خود ہی وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا ہے، اس سلسلے میں پلیٹ فارم نے 8 حصوں پر مشتمل ایک ویڈیو سیریز پیش کی ہے۔

ٹویٹر نے ویڈیو مارکیٹنگ پر ایک نئی، آٹھ حصوں پر مشتمل تعلیمی سیریز شروع کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ویڈیو پروموز کیسے بنائے جائیں جس کے بعد وہ ٹویٹر فیڈ میں نمایاں ہوں۔

یہ تعلیمی ویڈیوز تخلیق کاروں کے تیار کردہ ہیں، جن کی مدد سے ایسا ویڈیو مواد تیار کیا جا سکتا ہے جو ٹوئٹر پر وائرل ہو۔

تدریسی کورس کے اس پہلے مرحلے میں جو ویڈیوز پیش کی گئی ہیں وہ ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کر سکتی ہیں، اس کورس کو ٹوئٹرنے ’Unskippable‘ کا نام دیا ہے، ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس اسپیشل کورس کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو ایڈورٹائزنگ اسکلز میں زبردست اضافہ کر سکتے ہیں۔

یہ کورس بطورِ خاص ان افراد کے لیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن وہ اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں، ٹوئٹر کی جانب سے پیش کیے گئے کورس میں ہر ویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔

یہ نئی سیریز ٹویٹر کے تعلیمی پلیٹ فارم ’فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے، جو مفت میں دستیاب ہے، اور ٹویٹر پر تشہیر کے بہترین طریقوں کے بارے میں اس سیریز سے کافی مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر ایپ میں ایلون مسک نے متعدد تبدیلیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں ٹوئٹر کے تقریباً 70 فی صد سرفہرست مشتہرین نے مبینہ طور پر اپنے ٹویٹر کے اخراجات کو روک دیا ہے یا کم کر دیا ہے۔

Comments