دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں اور وہ ان سے مختلف مطالبہ کررہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایلون مسک کی ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد لبنان کے شہریوں کی جانب سے ان کے ملک کو خریدنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ مسک ان کا ملک خریدنے پر بھی غور کریں۔
Elon Musk should’ve bought Lebanon too since it can’t get any worse anyway
— Grave Jones (@iamgravejones) April 25, 2022
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ایلون مسک کار کی صنعت میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا کی دنیا میں بھونچال پیدا کر سکتے ہیں تو وہ لبنان کو بھی بچا سکتے ہیں۔
Hi @elonmusk, if you’ve got spare change I’ve got a country for sale for you.
It’s called Lebanon, let me know bruv.— Phil (@Phil_Yacoub) April 25, 2022
خیال رہے کہ لبنان کی معاشی حالت اس وقت بہت خراب ہے، اور اس کی کرنسی بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، افراط زر اور بنیادی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ماہرین نے لبنان کی معاشی تباہی کو 150 سالوں میں دنیا کا بدترین بحران قرار دیا گیا ہے۔