The news is by your side.

Advertisement

لاہور: خاتون وکیل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاہور :‌ پولیس نے خاتون وکیل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں کہ مقتولہ کو کیوں قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی آئی اے صدر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کو کوٹ لکھپٹ سے گرفتار کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں کہ مقتولہ کو کیوں قتل کیا گیا۔

یاد رہے دو روز قبل جوہر ٹاون میں نامعلوم افراد نے وکیل کی گاڑی میں بیٹھی انکی اسٹنٹ عقیلہ سبحانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

بعد ازاں جوہرٹاؤن میں قتل ہونے والی خاتون وکیل کے ہمراہ وکیل سجادقریشی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ میں اپنی اسسٹنٹ عقیلہ کواسکےگھرسےپک اینڈڈراپ کرتاتھا، آج صبح میں عقیلہ کوگھرسےلینےگیا۔

سجادقریشی کا کہنا تھا کہ خاتون کوگاڑی میں بٹھایاہی تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارسامنےآگیا، موٹرسائیکل سوارنےخاتون پرفائرنگ کی مجھے کچھ نہ کہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں