The news is by your side.

Advertisement

نوجوانوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

پاکپتن : پنجاب پولیس نے نوجوانوں سے جنسی زیادتی اور بدفعلی کی ویڈیو بنانے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن کے گاؤں کرتار پور میں نوجوانوں سے جنسی زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پولیس نے نوجوانوں سے جنسی زیادتی اور اس بدفعلی کی ویڈیو بنانے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکپتن کے گاؤں کرتار پور میں اہل علاقہ نے بدفعلی و لواط کرنے والے دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاؤں کے دو افراد کو دس ماہ سے بلیک میل کررہے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے متعدد میموری کارڈز بھی برآمد کیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں