تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

راشن کے بہانے سیلاب متاثرہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

سانگھڑ : راشن دینے کا جھانسہ دیکر سیلاب متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں پولیس نے سیلاب سے متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی فرخ علی نے بتایا کہ دونوں ملزمان لڑکی کے محلے کے ہیں ، دونوں ملزمان کااور لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا، رپورٹ آنے پر مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گا۔

یاد رہے سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں بارش سے متاثرہ لڑکی کو راشن دینے کا جھانسہ دیکر رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے نشہ آور چیز کھلاکر مبینہ طور پر دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، زیادتی کا وقعہ 28 اگست کو پیش آیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ راشن دلانے کا جھانسہ دیکر رکشے میں لیجایا گیا اور کسی خالی جگہ میں جاکر نشہ آور گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں متاثرہ لڑکی نے موقف میں کہا کہ اسے دوروز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے روڈ پر چھوڑدیا گیا، لوگوں نے بیہوشی کی حالت میں شہدادپور ہسپتال پہچایا، جہاں ہوش میں آنے پر لڑکی نے پولیس کو بیان دیا۔

گزشتہ رات متاثرہ لڑکی شریمیتی دیا بھارتی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں دو ملزمان خالد سولنگی اور دلشیر سولنگی کو نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -