تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

گلگت: سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی گلگت بلتستان مرزا حسن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار جاسوس میں نور محمد وانی اور فیروز احمد لون شامل ہیں۔

ایس ایس پی مرزا حسن کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔

ایس ایس پی گلگت بلتستان کے مطابق جاسوسوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے لیے داخل ہوئے تھے اور انہیں بھارت نے ڈرا دھمکا کر پاکستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنےوالا کراچی پولیس کااےایس آئی گرفتار

واضح رہے رواں سال اپریل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والا کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا گیا تھا، کارروائی میں ایس آئی یو پولیس اور اداروں نےحصہ لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اور ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے، گرفتار اہلکار سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -