site
stats
پاکستان

جنوبی وزیرستان، سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سپاہی شہید

راولپنڈی : وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہو گئے ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کر لی ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق شہادت کا رتبہ پانے والے والوں میں سپاہی عطاء الرحمان اور سپاہی عمران علی شامل ہیں جن کے جسد خاکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے پٔاک سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی کے لیے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ابدی نیند سلایا جا چکا ہے جب کہ سینکڑوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

یاد رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے اور فسادیوں کے جڑ سے خاتمے کے لیے موجودہ آرمی چیف قمر باجوہ نے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جو کامیابی سے جاری ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top