تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پُل منہدم ہونے سے 2 فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاشٹرا کے شہر پونے میں واقع کالج آف ملٹری انجینئرنگ میں جمعرات کے روز پل گرنے سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں الیکٹرانکس اینڈ میکینیکل انجینئرنگ کور سے تعلق رکھنے والے فوجی اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا، جس میں‌ فوجی زخمی ہوئے جنہیں‌ اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پانچ فوجیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ اُن کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالج میں بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ  گیارہ دسمبر کو بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے دو اہلکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی اے ایف کے اہلکار سونم پٹیلا روڈ سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے ٹرک آگیا، ڈرائیور تیزی رفتاری کی وجہ سے گاڑی کو قابو نہ کرسکا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -