تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت میں انتہائی مہلک یورینیم کی سڑکوں پر فروخت کا انکشاف

بھارت کے معاشی و اقتصادی حب ممبئی میں کھلے عام انتہائی مہلک یورینیم کی فروخت نے دنیا ‏کو ہلا کر رکھ دیا۔

بھارت کے انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے ممبئی سے انتہائی مہلک یورینیم کی فروخت کی کوشش ‏کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 7 کلو گرام سے زائد یورینئیم برآمد ہوا جس کی ‏مالیت 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

Two arrested in India with 7kg of natural uranium

انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ لوگ یورینیم کی فروخت کیلئے خریدار ‏ڈھونڈ رہے ہیں جس کے بعد ملزمان کیلئے جال بچھایا گیا اور انہیں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کر کے اس گھناؤنے عمل سے منسلک گروہ اور ‏ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط کیا گیا یورینیم بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ‏کی جانچ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -