کراچی: کراچی پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا، تفتیش کرنے پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اسٹیل ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دونوں ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت آصف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکار لسبیلہ تھانے میں تعینات ہیں۔
گرفتار پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں اے وی سی ایل کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


