site
stats
پاکستان

پشاور کے مختلف علاقوں میں 2 گھنٹوں میں 2 دھماکے

پشاور: مختلف علاقوں میں دو گھنٹوں میں دو دھماکے ہوئے ، دونوں دھماکوں کا نشانہ پولیس اہلکار تھے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور میں دہشتگرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، پشاور کے دو مختلف علاقوں میں دو گھنٹوں میں دو دھماکے ہوئے، پہلا دھماکا پشاور کی پیرانو مارکیٹ سے گزرنے والی پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے سے پولیس وین کے شیشے ٹوٹ گئے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے پیرانو مارکیٹ کے قریب گندگی کے ڈھیر میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، شرپسندوں کا ہدف پولیس کی گشتی ٹیم تھی۔

دوسرا دھماکا پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی کی گاڑی قریب ہوا، پولیس حکام کے مطابق دھماکا بارودی مواد سے کیا گیا، ایس پی فرقان کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دونوں دھماکوں کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دونوں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


مزید پڑھیں : پشاور، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،2 زخمی


یاد رہے چند روز قبل پولیس اسٹیشن پہاڑی پورہ کی حدود میں سٹی پیٹرول پولیس یونٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top