پنجاب کے ضلع نارووال میں گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں گاڑی سے ملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لڑکا اور لڑکی جمعرات سے لاپتہ تھے اور اہلخانہ نےکوئی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی۔
اہل محلہ نے گیراج بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی تو مقامی پولیس نے گاڑی کو کھول کر لاشوں کو باہر نکالا جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولی کو شبہ ہے لڑکے اور لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے جب کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس نے معاملے سے متعلق اہل محلہ اور اہل خانہ سے مزید تفصیلات حاصل کی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


