لکی مروت: خان کوٹ قبرستان کےقریب فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر خان کوٹ قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی اکبر علی خان اور ارشاد علی خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد اپنی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
تاہم تھانہ غزنی خیل پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


