کراچی: گلستان جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 2 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر عمارت کی بنیاد کیلئے گڑھا کیا گیا تھا جس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا، 3 بچے نہانے کیلئے گئے جس میں سے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دادو کے قریب کچے کے علاقے دودو کلہوڑو میں تین بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
لاہور: 4 افراد سیوریج نالے میں ڈوب گئے
پولیس کے مطابق تینوں بہنوں میں 15 سالہ عمان، 13 سالہ زبیرہ اور 12 سالہ حمیران شامل ہیں، مقامی غوطہ خوروں نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے بارہ سالہ بچی ڈوبی پھر دو بہنوں نے بچانے کی کوشش میں جان گنوائی، تینوں بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئیں، لاشیں نکال لی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


