بھارت کے حیدرآباد کے قریب امین پور علاقے میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے سوئمنگ پول میں دو معصوم بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک یہ واقعہ اربن رائز اپارٹمنٹس میں پیش آیا جہاں ایک ہی کمیونٹی میں رہنے والی دو معصوم بچیاں سوئمنگ پول میں نہانے کے لئے گئی تھیں، اس دوران دونوں بچیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
اپارٹمنٹ کی بالائی منزل سے کچھ لوگوں نے یہ منظر دیکھا اور فوراً سوئمنگ پول کے قریب پہنچے جہاں انہوں نے دونوں بچیوں کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا اور اسپتال متنقل کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود دونوں بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
انٹر کے 3 طالب علم سمندر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت سوئمنگ پول پر مناسب نگرانی موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔ تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے کیونکہ سوئمنگ پول کے حفاظتی انتظامات اور لائف گارڈز کی تعیناتی میں غفلت برتی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امین پور پولیس نے حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں تفریح کے لیے سمندر میں نہانے کے لئے گئے 3 طالب علم ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


