پاک بحریہ کے کموڈور محمد زبیر شفیق اور کموڈورمحمدشفیق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد : پاک بحریہ کے کموڈور محمدزبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، جن میں کموڈور زبیر شفیق اور کموڈور محمد شفیق شامل ہیں ۔
محمد زبیر شفیق کوکمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے جبکہ انکو تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا ہے۔
ایئر ایڈمرل محمد شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔وہ نیوی وار کالج لاہور ، این ڈی یو او ر برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ محمد شفیق مختلف جہازوں اور آبدوزوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔