جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

دو پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے حیدرآباد میں موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکار خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے، یہ واقعہ سدی پیٹ ضلع کے گجویل کے علاقے میں رونما ہوا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نا معلوم گاڑی نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور باآسانی فرار ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے اہلکاروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی شناخت وینکٹیش اور پرندھامولو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں داؤلت آباد اور رائے پول پولیس اسٹیشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق دونوں اہلکار میراتھن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ نامعلوم گاڑی کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھارت میں تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں تیز رفتار کار نہر میں گرنے کے سبب 5 نوجوان موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے بھودان پوچم پلی کی طرف جانے والی ایک کار جلال پورم کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے قابو سے باہر ہو کر تالاب میں گر گئی۔

حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں حیدرآباد کے رہائشی ہرش، دنیش، وامشی، بالو اور ونئے شامل ہیں، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور جے سی بی کی مدد سے لاشوں کو تالاب سے نکالا۔

کینیڈا میں بھارتی طالب علم روم میٹ کے ہاتھوں قتل

پولیس نے مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا جبکہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں