جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کراچی،رینجرزنےڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےدوملزمان گرفتارکرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرزنےلاکھوں روپےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کوگرفتارکرکے رقم برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح چارڈاکو کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر واقع فلاحی ادارے میں داخل ہوئے اور ادارے کی تجوری اور23 لاکھ روپے نکال کرفرارہورہے تھے کہ رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،رینجرز کی گاڑی دیکھتے ہی ملزمان تجوری روڈ پرپھینک کر فرارہونے لگے۔

تا ہم رینجرز نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے چار میں سے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،رینجرز نے گرفتارملزمان سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔

گرفتارملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے مفرور ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

فلاحی ادارے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چارملزمان کی ڈکیتی کی کوشش کوناکام بنانے پر رینجرز حکام کا تہہ دل سے شکرگذارہیں اس قدم سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں،لوگوں کی رقوم ہامرے پاس مستحقین کی امانت ہوتی ہے اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے امانت میں خیانت سے محفوظ رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں