کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ 2 ملزمان گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ 2 ملزمان گرفتار

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے موسمیات چورنگی اوریاسرآرکیڈ گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں 80 سے زائد اسٹریٹ کرائمزاورڈکیتی میں ملوث ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے شریف آبادمیں اسپیئرپارٹس کی دکان میں ڈکیتی تھی، عبدالقادرجاسرکی دوران ڈکیتی واضح طورپرشناخت ہوئی تھی۔

کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم جاوید کومارچ 2018 میں سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا، ملزم پرشہریوں کوغیر قانونی حراست میں لے کر رشوت لینے کا الزام تھا۔

جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں