تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ساتویں منزل سے ایک شخص دوسرے پر آگرا

سوئیڈن میں کنسرٹ ہال کی ساتویں منزل سے ایک شخص دوسرے پر آگرا جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن میں کنسرٹ ہال کی ساتویں منزل سے ایک شخص دو افراد پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئیں۔

کنسرٹ ہال میں سوئیڈن کے پاپ گروپ آبا کے لیجنڈز بیون الویئس اور بینی اینڈرسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تاہم پولیس ترجمان میگنس جینسن کلیرن کا کہنا ہے کہ ’ہمیں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وسطی اپسالا میں کنسرٹ ہال کے اندر اونچائی سے کسی نے یا تو چھلانگ لگا لی ہے یا گر گیا ہے۔‘

کنسرٹ ہال میں کھلی جگہ ہے اور ساتویں منزل سے گرنے کے واقع میں دو لوگ متاثر بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرنے والے شخص کی عمر تقریباً 80 سال تھی، وہ جن دو افراد پر گرے ان میں سے ہلاک ہونے والے کی عمر لگ بھگ 60 سال تھی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی بھی عمر تقریباً 60 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے پہلے کنسرٹ ہال بند کردیا اور اسے کھولنے اور لوگوں کو گھر بھیجنے سے پہلے شاہدین سے پوچھ گچھ کی۔

یہ واقعہ شام سات بجے پیش آیا، جس وقت لوگ کنسرٹ کے لیے جمع ہورہے تھے۔ تاہم واقعے کے بعد کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ’فی الوقت یہ کہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ مذکورہ شخص کے گرنے کا معاملہ کسی جرم سے منسوب تھا۔

Comments

- Advertisement -