اوٹاوا: کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بلٹن میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے.
ہیلی کاپٹر حادثے کی عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عام طور ہم ہیلی کاپٹر کی پرواز کی آواز سنتے ہیں اور ان کو اترتے ہوئےدیکھتے ہیں لیکن جو میں نے سنا وہ ایک عجیب سی آواز تھی.
پیٹی گیلی کا کہنا تھا کہ جب وہ باہر گئیں تو انہوں نے دیکھا کہ ہیلی کاپٹر پاور لائنزسے ٹکرایا اور زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد ہیلی کاپٹر دریا میں جاگرا اوراس کے بکھرے ہوئے ٹکرے دیکھے جاسکتے تھے.
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ روٹ سے باہر جانے کے باعث پیش آیا ہوگا ،تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.
*جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبےجاوا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3افراد ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہیلی کاپٹرانڈونیشیا کے صوبےجاوا کے مرکزی شہر یوگویاکرتا کے شمال کی طرف مضافات میں گر کر تباہ ہواتھا.حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.