تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب میں گرد و غبار کا طوفان، 2 غیر ملکی ہلاک

ریاض : سعودی عرب میں گرد و ٖغبار کے طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں دو غیر ملکی زندگی کی بازی ہار گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بدھ کے روز خوفناک گرد و غبار کے طوفان نے تباہی مچا دی، حادثوں کے باعث تین افراد زخمی جبکہ دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے۔

گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ حائل شہر سے 130 کلومیٹر دور ہائی وے پر پیش آیا جہاں 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تصادم کے بعد ریسکیو اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات سعودی عرب کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کا طوفان ریاض کے علاوہ شمالی حدود ریجن، الجوف، حائل، نجران اور مشرقی ریجن میں رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے طوفان کے باعث سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ گرد و غبار کے طوفان سے موجودہ وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا جس کی ڈاکٹر الخضیری نے تردید کردی ہے۔

ڈاکٹر الخضیری کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی علمی یا طبی دلیل موجود نہیں کہ گرد و غبار کے طوفان سے وائرس کا خاتمہ ہوجائے بلکہ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو گرد و غبار کے طوفان کے بعد وائرس مزید تیز اور قوی ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -