لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو تیزرفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کیلویری گراونڈ تھانے کی حدود میں دو کاروں میں تصادم کے باعث دو جوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہد ین کے مطابق ایک کار تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارسلان اور فرزین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ولید اور دانش کو انتہائی تشیویش ناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ رواں سال 16 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
سرگودھا: موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق
واضح رہے کہ 29 جون 2017 کو موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔