The news is by your side.

Advertisement

لاہور، سرِ عام لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس نے گارڈن ٹاؤن میں دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے والے ضامن عباس اور علی کوگرفتار کر لیا، گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے گارڈن ٹاؤن سمیت مخلتف علاقوں میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ضامن عباس اور علی کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سےحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں ان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

 اسی سے متعلق : لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات

پولیس کے مطابق یہ گروہ رہزنی، ڈکیتی اور چوری سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔پولیس نے ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دکھائی دیئے جانے ملزمان میں موٹر سائیکل چلانے والا علی جب کہ پیچھے بیٹھا ملزم ضامن عباس ہے جن کا تعلق جھنگ سے ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان 21 نومبر کوگارڈن ٹاؤن کے ٹریفک سگنل کھڑی گاڑیوں میں بیٹھے شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں