سجاول میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 25 افراد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سجاول کے میرپور بٹھورو کے گاؤں میں زمینوں پرکیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا گیا تھا، اسپرے کے دوران کسانوں نے مچھلی پکا کر کھائی جس کے بعد ڈائریا پھیل گیا۔
متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے، جاں بحق نوجوانوں میں 18 سالہ مجیب الرحمان اور20 سالہ غلام حسین شامل ہیں۔
قبل ازیں ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں بچیوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچیوں میں 8 سالہ فاطمہ، 4 سالہ مرحا شامل ہیں۔
2 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق
اس سے قبل کامونکی کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


