پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کینسر کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی 2 ادویات جعلی نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کینسر کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والا امفنزی انجکشن اور اینہرٹو دوا جعلی نکلی، سویڈن کی کمپنی ایسٹرازینیکا نے بھی ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر کے علاج کی دو اہم ادویات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی نشاندہی لاہور کے طبی ماہرین نے کی، جس کے بعد معاملے کی فوری جانچ پڑتال شروع کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پیکنگ، لیبلنگ اور بارکوڈ میں سنگین تضادات سامنے آئے۔

حکام نے کہا کہ دونوں ادویات اصل کمپنی کی تیار کردہ نہیں تھیں، جبکہ متعلقہ غیر ملکی دوا ساز کمپنی نے بھی ان کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات میں کینسر کے علاج کیلئے استعمال ہونے والا امفنزی انجکشن اور اینہرٹو دوا شامل ہیں۔

ادارے نے جعلی ادویات کی فروخت روکنے اور موجودہ اسٹاک قبضے میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ سپلائی چین اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پورے معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکلیں۔

ڈریپ حکام کے مطابق جعلی ادویات کی نشاندہی لاہور کے طبی ماہرین نے کی، جس کے بعد معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پیکنگ، لیبلنگ اور بارکوڈ میں سنگین تضادات سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دونوں ادویات اصل کمپنی کی تیار کردہ نہیں تھیں۔ جبکہ متعلقہ غیر ملکی کمپنی نے بھی کینسر سے بچاؤ کی ان ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فالج کے حملے سے برسوں پہلے خبردار کرنے والی 3 اہم نشانیاں سامنے آ گئیں

ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کی سپلائی چین اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں