نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مینڈکوں کی انوکھی شادی کا انعقاد کیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مینڈکوں کی انوکھی شادی کا انعقاد ہوا جس میں وزیر نے بھی شرکت کی، حکومتی شخصیت کی شرکت سے اس انوکھی تقریب نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: میئر کی مگر مچھ سے شادی، انوکھی منطق، روایت پرانی
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی سطح پر ہونے والی شادی کا مقصد بارشوں کا نہ ہونا تھا، ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس عمل کے بعد خدا راضی ہوکر خوب برسات برساتا ہے۔
وزیر لیلتا یادو نے شادی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تقریب دراصل ایک دعا ہے جس کے ذریعے ہم خدا کو منانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان بہت زیادہ پریشان ہیں اس لیے ہم نے یہ مذہبی رسم ادا کی تاکہ پوری ریاست اور بالخصوص بندل کھنڈ میں بارش ہوجائے تاکہ کسانوں کے مسائل حل ہوسکیں۔
Wedding of two frogs organized as part of a ritual held in Chhattarpur to ‘please rain gods’. Madhya Pradesh Minister Lalita Yadav who was also present says’ We have prayed to god for rain in drought hit Bundelkhand region and for the welfare of our farmers’ (22.6.18) pic.twitter.com/q2qxz7taZi
— ANI (@ANI) June 24, 2018
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے صارفین کی جانب سے کچھ انوکھی ویڈیوز یا تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں، مگر اس انوکھی شادی کی تصویر نے سب کو ہی حیران کردیا۔