تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستانی نوجوان کے قتل پر 2 یونانی شہریوں کو 21 سال قید کی سزا

ایتھنز : پاکستانی نوجوان کے قتل پر 2 یونانی شہریوں کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ، 27 سالہ شہزاد لقمان کو کام پر جانے کے دوران چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نسل پرستی کی بنیاد پر پاکستانی پناہ گزین کارکن کو قتل کرنے پر یونان کے 2 شہریوں کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی، عدالتی ذرائع نے کہا یہ فیصلہ نیو نازی گولڈن ڈان پارٹی کے تاریخی ٹرائل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اس کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے دونوں مجرمان کو عمر قید کی سزا دی تھی، جسے ایک اپیل پر گزشتہ روز کم کردیا گیا، شہزاد لقمان کے قتل کی تحقیقات 2015 میں شروع ہونے والے گولڈن ڈان ٹرائل کے تناظر میں کی گئیں۔

یاد رہے کہ یونانی پولیس کو مجرمان کے گھروں کی تلاشی کے بعد مختلف ہتھیار اور گولڈن ڈان پارٹی کے پمفلٹس ملے تھے تاہم قاتلوں نے اس پارٹی کے روابط سے انکار کرتے ہوئے قتل کو ایک تنازع کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ گولڈن ڈان پارٹی کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے کا فیصلہ آئندہ سال متوقع ہے، گولڈن ڈان پارٹی یونان کی چوتھی بڑی پارٹی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے رواں سال ہونے والے انتخابات میں یہ جماعت مجموعی ووٹوں کی 8 فیصد تعداد حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ شہزاد لقمان سائیکل پر ایتھنز کے علاقے پیٹرالونا سے کام پر جارہے تھے جب 29 سالہ کرسٹو اسٹرگیپولوس اور 25 سالہ ڈائنسس لائیکوپولس نامی نوجوانوں نے انہیں بے دردی سے چاقو کے وار سے قتل کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -