منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر جھگڑا ، 10 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں ایک ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپورکے علاقے ٹھری میرواہ میں قائم ہوٹل پر معمولی تنازع پر دو گروپ میں تصادم ہوگیا ، پولس کا کہنا ہے کہ رائتہ نہ ملنے پر گاہکوں کا ہوٹل مالک سے جھگڑا ہوا، بعد میں فریقین کے رشتہ داربھی لڑائی میں کود پڑے۔

پولیس نے بتایا مالک کے رشتہ داروں اور گاہکوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تاہم جھگڑے میں ملوث 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ سال جون میں تلہار کے علاقے ٹنڈو باگو میں سموسوں کے ریٹ پر دکاندار اور گاہکوں کے درمیان جھگڑے کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا۔

دکاندار نے اپنی کچی برادری کے لوگوں اور گاہک نے اپنے چانڈیہ قبیلے کے لوگوں کو بلالیا ، جس کے بعد دونوں گروپوں میں شدید تصادم ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں