The news is by your side.

Advertisement

دادو سول اسپتال میدانِ جنگ میں تبدیل، 4 افراد زخمی

دادو میں سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دو گروہوں میں تصادم کے باعث اسپتال میدانِ جنگ بن گیا، چار افراد زخمی ہوگئے۔

گاؤں ہیتم جتوئی میں پلاٹ کے تنازعے پر جتوئی اور پہنور برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہوگیا۔ تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کے سول اسپتال پہنچنے پر مخالف گروپ کے افراد بھی پہنچ گئے۔ سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے دونوں گروہوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

دونوں گروہوں کے درمیان لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور یوں علاقہ جنگ کا میدان بن گیا۔

مریضوں میں خوف و حراص پھیل گیا۔ تصادم کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار غائب رہے۔ دونوں گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں