منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

منگھو پیر، پولیس مقابلے میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

منگھو پیر : پولیس نے منگھوپیر میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل سمیت 11 اہم شخصیات کے ناموں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر غازی گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پہلے سے پوزیشن سنبھالے ملزمان نے براہ راست فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ کچھ ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ ملزمان کے پاس سے شہر کی گیارہ معروف شخصیات کے ناموں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

فہرست میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھائی حسن عباس رضوی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، ڈی ایس پی مہدی امام ، معروف سماجی شخصیت جبران ناصر، اور ایس ایس راؤ انوار سمیت ان کی پولیس ٹیم کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی و فرقہ ورانہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں